سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد،پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش

کرایم رپورٹر نوائے وقت

کراچی: جیکب آباد پولیس نے سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر جدید اسلحے کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے سندھ کے سابق وزیر کے زیر استعمال ڈبل کیبن گاڑی قبضے میں لے کر بڑی مقدار میں اسلح برآمد کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جیکب آباد کی اسپیشل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سندھ اور بلوچستان کے بارڈر ایریا پر چھاپہ مار کر سندھ میں اسلحے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 پولیس اہلکاروں اور سندھ کے اہم سیاسی رہنما کے قریبی رشتہ داروں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈان اور نواءے وقت ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، رائفل اور 2 ہزار 350 گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار پولیس اہلکاروں و ملزمان کا تعلق شکارپور سے بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیکب آباد پولیس کی جانب سے پکڑی گئی پولیس موبائل کا نمبر ایس پی این 375 ہے جو کے سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے زیر استعمال ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی جیکب آباد سلیم شاہ کا کہنا ہے کہ یہ جدید اسلحہ بلوچستان میں ایک اسلحہ ڈیلر سے خریدا گیا ہے اور یہ سندھ منتقل کیا جارہا تھا، پولیس نے چھاپے کے دوران ایک ڈبل کیبن اور ایک پولیس موبائل تحویل میں لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں