وحید رانا
ساہیوال :ساہیوال ملتان جی ٹی روڈ ( نزد سکنہ 187/9 ایل) پر آوارہ، لوفراور غنڈے،طالبات کی کالج وین کو زبردستی روک کر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔خوف کی وجہ سے کسی میں بھی ان کا ہاتھ روکنے کی ہمت نہ ہوءی۔
واضح رہے کہ کالج وین میں طالبات موجود تھیں اس طرح کالج وین کو زبردستی روک کر ڈرائیور پر تشدد کے علاؤہ مزید بڑے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف اندراج مقدمہ عین انصاف ہے-عوامی اور سماجی حلقوں نے اس آوارہ لوفر گروپ کے خلاف اندراج مقدمہ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کوئی غنڈہ اس نوعیت کے جرائم کی جسارت نہ کرے-