محمدعارف خان نیازی سینئرسول جج کرمینل ڈویژن ساہیوال کا ڈی پی اوآفس کے میٹنگ روم میں جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ پرخصوصی لیکچر

ایس پی انوسٹی گیشن محمدطاہر،سپرنٹنڈنٹ سیدآصف مجید شاہ ،ریڈرچوہدری عبدالقیوم اورضلع بھرکے ایس ڈی پی اوزاورڈی ایس پی لیگل کی شرکت

رانا وحید

ساہیوال:محمدعارف خان نیازی سینئرسول جج کرمینل ڈویژن ساہیوال نے ڈی پی اوآفس کے میٹنگ روم میں جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018تفصیلی لیکچردیا۔اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن محمدطاہر،سپرنٹنڈنٹ سیدآصف مجید شاہ اورریڈرچوہدری عبدالقیوم ضلع بھرکے ایس ڈی پی اوزاورڈی ایس پی لیگل نے شرکت کی۔سینئرسول جج محمدعارف خان نیازی نے کہاکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال اورنگ زیب کی ہدایت پر پولیس افسران کیساتھ جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018کی آگاہی اوراس پر عملدرآمد کیلئے خصوصی لیکچرکااہتمام کیاگیا۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ دس سال سے 17سال کی عمرکے ملزم بچوں کی گرفتاری،تفتیش اورپیشی جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018کے تحت کرائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں