محکمہ نہرساہیوال کی مبینہ ملی بھگت سےقادر آباد میں غیر رجسٹرڈ ٹاؤن مالکان کا سرکاری کھال کی زمین سیل کرنےکا انکشاف

وحید رانا
ساہیوال:محکمہ نہرساہیوال کی مبینہ ملی بھگت سےقادر آباد میں غیر رجسٹرڈ ٹاؤن مالکان سرکاری کھال کی زمین سیل کرنے لگے اور تعمیرات بھی کر دی جس کی وجہ سے کھال کی صفائی میں کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ساہیوال ضلعی انتظامیہ اور محکمہ نہرساہیوال کی مبینہ ملی بھگت سے قادرآباد میں غیر رجسٹرڈ ٹاؤن مالکان سرکاری کھال کی زمین سرعام سیل کرنے لگےاور اس پر تعمیرات بھی کر دی جس کی وجہ سے کسانوں کو کھال کی صفائی کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا جبکہ محکمہ نہر ساہیوال کے نااہل اور کرپٹ افسران غیر رجسٹر ٹاؤن مالکان کے ساتھ ساز باز ہو کرسرکاری کھال کی زمین کی سیل پر خاموش تماشائی جس کی وجہ سے قادرآباد کے کسان سراپہ احتجاج قادر اباد کے کسانوں کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر ساہیوال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری کھال کی زمین سیل کرنے والے ٹاؤن مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں