رانا وحید
رحیم یار خان :کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی، آگ چلتی ٹرین کے انجن میں فیروزہ کے قریب لگی، ریلوے حکام کے مطابق مسافر اور عملہ محفوظ ہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریلیف ٹرین آنے میں 2 گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے
آگ لگنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی
اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔
بہاولدین زکریا ایکسپریس کو جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن، تیز گام ایکسپریس کو خانپور،، فرید ایکسپریس اور گرین لائن ایکپریس کو رحیم یار خان روک دیا گیا ہے۔