معروف صحافی، کالم نگار مجیب الرحمن شامی کی ساہیوال پریس کلب آمد ،صدر رانا جا وید نثار،نائب صدر مرزا خالد ندیم کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال

رانا وحید

ساہیوال: معروف صحافی ،کالم نگار اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی کی ساہیوال پریس کلب آمد۔ جہاں ساہیوال پریس کلب کے صدر رانا جا وید نثار،نائب صدر مرزا خالد ندیم اور صحافیوں کی بہت بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا۔ معروف صحافی، کالم نگارمجیب الرحمن شامی ،صدر ساہیوال پریس کلب رانا جا وید نثار اور نائب صدر مرزا خالد ندیم،گرینڈ گروپ لیڈر عزیز الحق گورائیہ اورراحیل آذاد کی دعوت پر ساہیوال پریس کلب پہنچے جہاں پر پروفیسر سجاد میر،سعیدعاصی،صحافی رانا وحید،ملک آصف نواز،مزمل نواب،ولسن رضا،مہر ساجد پر بانہ،آصف گجر،شفقت بگھیلہ،آصف وصلی اور صحافیوں کی بہت بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔اس مو قع پر مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ سوشل میڈیا بے لگام ہو چکا ہے اسے کنٹرول کرنے کے لئے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔پر نٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی افادیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کسی بھی خبر کے بارے میں پر نٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان جواب دہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ میں صحافی بہت اچھے کردار کے مالک ہیں اور سابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ دے کر بڑا اچھا اقدام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں