پی ٹی آئی کے رہنما،سابق ایم پی اے شبیر گجر لاہور سے گرفتار

کرایم رپورٹر نوائے وقت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبیر گجر کو لاہور میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
شبیر گجر کو ویلنشیا ٹاؤن کے پولنگ سٹیشن سے گرفتار کیا گیا اور ہلوکی پولیس سٹیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
شبیر گجر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پی پی 164 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار یوسف میو کے ساتھ پولنگ سٹیشن گئے تھے۔
لاہور سے پی ٹی آئی کے رہنما نو مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش تھے، منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں