ڈان میں شایع خبرکالج بس ڈرائیور پر تشدد کا فوری نوٹس….ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا فوری نوٹس لیتے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم

تھانہ ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار، بقیہ کے لیے چھاپے جاری

رانا وحید
برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اخبار اور نیوز پیپر آف دی ایر نواءے وقت ،ڈان اور ڈان ٹی وی میں شایع ہونے والی خبرکے بعد ڈی پی او ساہیوال کا کالج بس ڈرائیور پر تشدد کا معاملہ فوری نوٹس لیتے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔یہ سٹوری ساہیوال سے رانا وحید نے فایل کی تھی۔
ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے کالج بس کے ڈرائیور پر تشدد کا فوری نوٹس لیتے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔جس پر پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے جاری ہیں ۔ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں