25 سالہ درانتے کنگ میکلن، 34 سالہ پرساتھ پرمالنگن، 36 سالہ ارچت گروور، 25 جلیسا ایڈورڈ اور 56 سالہ پرمپال ساندھو کو گرفتار کر لیا،برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘
فرحان اختر
ٹورنٹو:کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی میں بھارتی افراد ملوث نکلے۔ تین میں سے دو بھارتی نژاد شہری کینیڈین ایئرلائن (ایئر کینیڈا) کے ملازم ہیں،جن میں سے ایک شناخت بھی ظاہر کر دی گئی ہے۔
اس چوری میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کی سونے کی اینٹیں اورغیر ملکی کرنسی کو ٹورنٹو ایئرپورٹ سے پُراسرار انداز میں غائب کر دیا گیا تھا۔
برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق کینیڈا کے حکام نے خفیہ تحقیقات کرتے ہوئے ایک سرحد پار اسمگلنگ گینگ کے 4 کارندوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں 25 سالہ درانتے کنگ میکلن، 34 سالہ پرساتھ پرمالنگن، 36 سالہ ارچت گروور، 25 جلیسا ایڈورڈ اور 56 سالہ پرمپال ساندھو شامل ہیں۔