جوڑا جولائی میں شادی کرے گا اور تقریب کا انعقاد لندن کے سٹاک پارک سٹیٹ میں کیا جائے گا
سٹاف رپورٹرنوائے وقت
لندن:ایشیا اور انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ جولائی میں شادی کرنے والے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا جولائی میں شادی کرے گا اور تقریب کا انعقاد لندن کے سٹاک پارک سٹیٹ میں کیا جائے گا۔
شادی کی تھیم ممکنہ طورپر کاکٹیل ایونٹ یا سنگیت نائٹ پر مشتمل ہوگی اور تقریب کے لیے طویل ڈریس کوڈز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ اس حوالے سے اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی تمام تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔