اسرائیل آرمی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ آئی ڈی ایف ڈرون کو لبنان کی فضا میں ایک میزائل نے تباہ کر دیا
وار رپورٹرنوائے وقت
تل ابیب / بیروت: حزب اللہ نے جنوبی لبنان کی طرف بھیجے گئے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگی مشن کے لیے ڈرون جنوبی لبنان کی طرف بھیجا تھا جسے تباہ کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل آرمی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ آئی ڈی ایف ڈرون کو لبنان کی فضا میں ایک میزائل نے تباہ کر دیا۔
دوسری جانب، شام میں امریکی فوجی اڈے پر عراق کی جانب سے 5 راکٹ فائر کیے گئے تاہم اتحادی افواج نے حملہ ناکام بناتے ہوئے لڑاکا طیارے سے لانچر کو نشانہ بنایا۔
حملے کی ذمہ داری حزب اللہ کی عراقی تنظیم نے قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فروری کے بعد پہلا حملہ ہے۔