وحید رانا
ساہیوال :ساہیوال کے نواحی گاؤں اورنگ آباد میں افسوسناک واقہ پیش آیا۔۔۔سسر اور اسکے بیٹوں (سالوں) نے ایڈووکیٹ زوار سگلہ کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زوار سگلہ ایڈووکیٹ اپنے سسر کو منشیات فروشی سے منع کرتا تھا۔ آج اسی بات پر ملزمان نے طیش میں آ کر اپنے گھر میں بلا کر سسر اور اس کے بیٹوں نے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلا گھونٹ دیا ،جس پر زوار سگلہ ایڈوکیٹ موقع پر ہلاک ہو گئے
ساہیوال ٹیچنگ اسپتال میں مقتول کا پوسٹ مارٹم جاری ہے اور وکلاء کی ایک بڑی تعداد بھی اسپتال موجود ہے۔