چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول کا دورہ

سول ڈیفنس آفس میں ملازمین کی حاضری اور سکول میں تدریس کے عمل کا جائزہ لیا، واٹر ٹربائن کو فوری طور پر ٹھیک کر کے چلانے کا حکم

سجاد انصاری

قصور:چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی / رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول دھوڑ کوٹ کا اچانک دورہ ۔ سول ڈیفنس آفس میں ملازمین کی حاضری ،سکول میں تدریس کے عمل اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔شہر کی واٹر ٹربائن کو فوری طور پر ٹھیک کر کے چلانے کا حکم۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے سول ڈیفنس آفس قصور کا اچانک دورہ کر کے افسران و ملازمین کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ شہری دفاع کیلئے سول ڈیفنس کی طرف سے کئے جانیوالے اقدامات بارے بریفنگ لی اور سول ڈیفنس عملے کو ہروقت چاک و چوبند رہنے کی ہدایت کی تا کہ کسی بھی نگہانی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ انہوں نے گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول کا بھی دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز میں جاکر تدریس کے عمل کو چیک کیا۔ سکول میں صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اساتذہ و عملے کی حاضری کو چیک کیا۔دھوڑ کوٹ میں شہریوں کی طرف سے خراب واٹر ٹربائن کو موقع پر جا کر چیک کیا اور بلدیہ کے افسران کو حکم دیا کہ فوری طو پر واٹر ٹربائن کو ٹھیک کر کے چلایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں