نئی ایپ ‘ٹک ٹاک لائٹ’ ریوارڈ پروگرام پر چین کی ملکیت والی کمپنی کو چوبیس گھنٹوں کے اندر جواب دینے کا حکم دیا
یہ کم تر درجے کا ورژن ہے، جسے گزشتہ مارچ میں فرانس اور اسپین میں لانچ کیا گیا تھا۔ یہ سست رفتار انٹرنیٹ کنیکشن کے لیے موزوں ہے
میڈیا رپورٹر نوائے وقت
برسلز:ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین نےکمپنی کو الٹی میٹم دے دیا۔
یورپی کمیشن نے ٹِک ٹِک کی نئی ایپ ‘ٹک ٹاک لائٹ’ ریوارڈ پروگرام کو معطل کرنے کی دھمکی دی ہے اور اس حوالے سے چین کی ملکیت والی کمپنی کو چوبیس گھنٹوں کے اندر جواب دینے کا حکم دیا ہے۔
یورپی کمیشن نے چینی ملکیت والی معروف ٹیک کمپنی ٹک ٹاک کو اس کی نئی ایپ ‘ٹک ٹاک لائٹ’ سے لاحق ممکنہ صحت کے خطرات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ 24 گھنٹوں کے اندر پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ بصورت دیگر اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
‘ٹک ٹاک لائٹ’ ٹک ٹاک کا ہی ایک کم تر درجے کا ورژن ہے، جسے گزشتہ مارچ میں فرانس اور اسپین میں لانچ کیا گیا تھا۔ یہ سست رفتار انٹرنیٹ کنیکشن کے لیے موزوں ہے اور بہت کم میموری بھی استعمال کرتا ہے۔