سپورٹس رپورٹرنوائے وقت
کویٹہ :حکومت بلوچستان نے دبئی میں روایتی حریف بھارت کے کراٹے کامبیٹ کھلاڑی کو شکست دینے والے شاہ زیب رند کو سرکاری ملازمت، 20 لاکھ روپے انعام دینے، بیرون ملک تربیت اور اس حوالے سے سفری اخراجات ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
’ڈان ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے کراٹے کامبٹ ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند نے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھارت کے خلاف مقابلہ جیتنے پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی، اس موقع پر شاہ زیب کے لیے ملازمت اور 20 لاکھ روپے کیش ایوارڈ کا بھی اعلان کیا گیا۔