ضلع کونسل ساہیوال کے چیف آفیسر ، چیف انجئنیر اور دیگر افسرون کی نا اہلی نے چک نمبر 66 بارہ ایل کو جہنم بنا دیا

چیچہ وطنی سے دور دراز پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی سیاسی شخصیت، ایم این اے،اور ایم پی اے نےاس گاؤں پر توجہ نہیں دی

وحید رانا

ساہیوال :ساہیوال کے نواحی گاؤں 66بارہ ایل میں ابلتے گٹر، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں، نہ ہی آب نکاسی، اہلیان گاؤں پریشان ۔حکومت پنجاب کی طرف سے کروڑوں روپے کی لاگت سے چمکتا دمکتا پنجاب کے نام پر شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں کو صاف ستھرا کر کے عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا تھا۔ اس کے با وجود ضلع کونسل ساہیوال کے چیف آفیسر ، چیف انجئنیر اور دیگر افسرون کی نا اہلی کے باعث دیہی علاقہ چک نمبر 66 بارہ ایل سٹی چیچہ وطنی سے دور دراز پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی سیاسی شخصیت یا ایم این اے،اور ایم پی اے اس گاؤں کے بنیادی مسئلہ پر توجہ مرکوز نہیں کررہا۔ کافی عرصہ سے موجود گٹروں کا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے ابلتے گٹر گندے نالے کا منظر پیش کررہے ہیں ۔تعین بدبو اور گندگی سے راہگیروں کا گزارنا دشوار ہو چکا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار یہ مسلۂ پیدا ہو جاتا ہے ۔پسماندہ گاؤں ہونے کی وجہ سے مسائل حل نہیں ہورہا۔ کافی عرصہ سے اہلیان گاؤں اپنی مدد آپ کے تحت یہ نظام چلا رہے ہیں۔ ضلع کونسل ساہیوال کے افسروں کی نا اہلی کے باعث ہمارا گاؤں عرصہ دراز سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے اور گٹروں کانظام ناکارہ ہو چکا ہے۔گاوں والوں نے کمشنر ساہیوال اورڈی سی ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں