وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کورٹ رپورٹر نوائے وقت

راولپنڈی :وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج پھر ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک بھر میں ورکرز کنونشنز کے انعقاد اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات چالیس منٹ تک جاری رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں