ڈی ایچ کیو ہاسپٹل ساہیوال میں ایچ ایس اینڈ کو پرائیویٹ لمٹڈ کے کارندے،درندے بن گیے، صفائی کے لیے رکھی گیی خواتین سے گاڑیاں ان لوڈ کروانے کا انکشاف

وحید رانا

ساہیوال : ڈی ایچ کیو ہاسپٹل ساہیوال میں صفائی کے کام کے لیے رکھی جانے والی خواتین سے گاڑیاں ان لوڈ کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مرتی کیا نہ کرتی ۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہاسپٹل ساہیوال میں ایچ ایس اینڈ کو پرائیویٹ لمٹڈ کے نام پر ایک پرائیویٹ فرم نے صفائی ستھرائی کا ٹھیکہ لے رکھا ہے جس میں صفائی کرنے کے لیے مرد اور خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق صفائی کے لیے بھرتی ہونے والی خواتین سے صفائی کی بجائے گاڑیاں ان لوڈ کروانے کا کام لیا جا رہا ہے ۔مجبور اور بے بس خواتین جو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے گھر سے باہر نکلی ہیں۔ ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کسی بھی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتا گاڑی ان لوڈ کرنے سے انکار پر نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ ساہیوال کی عوام نے ایسے عناصر کے خلاف لیبر قوانین کے مطابق کاروائی کرنے اور اس طرح کی غیر انسانی رویہ اپنانے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں