ساہیوال تھانہ سول لائن حدود میں جیب کتروں کا راج، روزانہ شہری نقدی سے محروم، ، جیب کتروں کا گروہ پولیس کی گرفت سے آزاد ،شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

وحید رانا

ساہیوال: آئے روز تھانہ سول لائن کی حدود میں جیب کتروں سے متاثرہ شہریوں کے نقدی سے محروم ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہے گزشتہ روز ایک شہری اراضی ریکارڈ سنٹر میں بھی جیب کترے سے متاثر ہوا۔ جس کی جیب سے نقدی رقم مبلغ 21000 ہزار و دیگر قیمتی کاغذات بھی جیب کترا ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے لے اڑا۔ شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ لیکن تاحال جیب کترا گرفتار نہ ہو سکا

شہریوں کی کثیر تعداد نے ضلعی پولیس افسران سے اپیل کی ہے کہ جیب کتروں کے گروہ کو جلد گرفتار کر کے شہریوں کی نقدی برآمد کروائی جائے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں