ساہیوال: نور شاہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا مدہوش طبیعت سیکورٹی گارڈ پریشانی کی علامت بن گیا

وحید رانا

ساہیوال: نور شاہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا سیکورٹی گارڈ تحفظ کی بجائے پریشانی کی علامت بن گیا

واضح رہے کہ یہ سیکورٹی گارڈ ہمہ وقت موبائل فون پر مصروف نظر آتا ہے۔ بجائے چوکنا رہنے کے مدہوش طبیعت میں مبتلا سیکورٹی گارڈ کے بارے مختلف قسم کی افواہیں زیر گردش ہیں – دوران ڈیوٹی غافل رہنے کے علاؤہ دیگر غیر قانونی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ جس کے پیش نظر طالبات کے والدین سمیت عوامی سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ہے کہ مستقبل میں سیکورٹی گارڈ کی شکل میں کوئی نیا سانحہ نہ ہو جائے۔ ان حالات کے پیش نظر اس سیکورٹی گارڈ کو یہاں سے تبدیل کر دینا ہی مناسب ہے، تاکہ آئندہ مستقبل کے خدشات سے محفوظ رہا جا سکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں