نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ملک کی خاطر کل بھی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے مذاکرات کے لیے آمادہ تھے اور آج بھی ہیں۔

’ڈان لندن‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا ک قائد مسلم لیگ (ن) نے بانی پی ٹی آئی کو فون کیا تھا کہ آئیں ملک کے لیے بیٹھیں حالانکہ اس سے گزشتہ رات وہ نواز شریف کو گالیاں دے رہے تھے مگر نواز شریف نے اپنے عمل سے ظاہر کیا کہ وہ ملک کی خاطر بات کرنا چاہتے تھے اور ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ نواز شریف نے عمران خان سے اس وقت بھی بات کی جب 2014 میں انہوں نے 126 دن کا دھرنا دیا ہوا تھا اور پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں