نہ زمین پھٹی ، نہ آسمان گرا:اسراییل نے 20فلسطینوں کو زندہ در گور کرنے کا انکشاف

غزہ کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی دس لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جب کہ دیگر کے ساتھ میڈیکل ٹیوبیں لگی ہوئی تھیں

انٹرنیشنل رپورٹر نوائے وقت

غزہ: نہ زمین پھٹی ، نہ آسمان گرا:اسراییل نے 20فلسطینوں کو زندہ در گور کر دیا۔غزہ میں ملنے والی اجتماعی قبروں سے اسرائیل کے انسانیت سوز تشدد اور قتل عام کے ثبوت برآمد ہوئے ہیں، ان اجتماعی قبروں میں دفن کیے جانے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
اجتماعی قبروں میں 20 لاشیں ‘زندہ دفن’ ہو سکتی ہیں: فلسطینی شہری دفاع کے رکن
فلسطینی شہری دفاع کے رکن محمد مغیر نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی دس لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جب کہ دیگر کے ساتھ میڈیکل ٹیوبیں لگی ہوئی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں زندہ دفن کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مغیر نے کہا کہ “ہمیں ان لوگوں کی تقریباً 20 لاشوں کے لیے فرانزک معائنے کی ضرورت ہے جن کے بارے میں ہمارے خیال میں زندہ دفن کیا گیا تھا۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں