آیرش حیات + کورٹ رپورٹر نوائے وقت
لاہور:پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کر دی گئی۔
درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔
استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔