آئی جی پنجاب اس غفلت کا ذمہ دار ہے، جو بندہ پولیس میں نہ ہو اور یونیفارم پہنے وہ جرم کرتا ہے
آیرش حیات
لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے لیڈر رہائی کیلئے ڈیل کرتے ہیں پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گی، رانا ثناء اللہ ہمیں ڈیل کا مشورہ نہ دیں، ہم تمہاری طرح نہیں ہیں، ہمیں ڈیل کرنی ہوتی تو اب تک رہا ہو چکے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ میری ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کارروائی نہیں ہونے دے رہی، کئی ماہ سے میری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ نے پی ٹی آئی کو چار چاند لگا دیے، وہ مزاحمت کی علامت بن گئی ہیں، جیل کی سختیاں ان کا جذبہ کم نہیں کر سکیں، انہوں نے سیاسی ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، صنم جاوید آج بھی سرگودھا جیل سے مسکراتی ہوئی عدالت میں پیش ہوئی ہے
ایک سوال کے جواب میں یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز آپ کو مبارک ہو آپ پولیس میں بھرتی ہو گئی ہیں ، لیکن اگر آپ بھرتی نہیں ہوئیں تو پولیس کی یونیفارم پہننا جرم ہے، جس کی قانون میں سزا ہے، مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، آئی جی پنجاب اس غفلت کا ذمہ دار ہے، جو بندہ پولیس میں نہ ہو اور یونیفارم پہنے وہ جرم کرتا ہے۔