چلتی حکومت ختم کر کے ملک کو بحران میں دھکیلنے والے معافی مانگیں، امیر جماعت اسلامی

سٹاف رپورٹرنوائے وقت

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک کے تمام فریقین و اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک چلتی حکومت کو ختم کرکے ملک کو بحران میں دھکیلنے والی جماعتیں عوام سے معافی مانگیں۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ 2024کے الیکشن میں گڑبڑ کی گئی، اپنی مرضی کے لوگ مسلط کیے گئے اور پی ڈی ایم میں شامل ہونے والی جماعتوں کو الیکشن میں نوازا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 کی بنیاد پر نتائج تیار کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ فارم 47 چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے ہم عوام کی رائے نہیں، جو تماشا ہو رہا ہے وہ چلنے والا نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں