کسان بورڈ ضلع ساہیوال کا حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ڈی سی آفس کے باہر زرعی آلات،ٹریکٹر،ٹرالیوں سمیت بھر پور احتجاج

احتجاجی مظاہرے سے مر کزی صدر سردار ظفر حسین خاں،رانا زاہد فاروق، طیب محمود بلوچ،سردار لیاقت مردانہ،چوہدری سعید رندھاوا،چوہدری فیروزاور انیس گجر کا خطاب

رانا وحید

ساہیوال: کسان بورڈ ضلع ساہیوال نے حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ڈی سی آفس کے باہر اپنے زرعی آلات،ٹریکٹر،ٹرالیوں سمیت بھر پور احتجاج کیا۔ کسان بورڈ کے مر کزی صدر سردار ظفر حسین خاں نے کہا کہ پچھلے سال سے اب تک مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔کھادوں کی قیمتیں ڈبل ہو گئی ہیں۔ ڈیزل اور زرعی ادویات بھی مہنگے ہوئے ہیں، لیکن حکومت نے گندم کی قیمت پچھلے سال3900فی من تھی اس کو بر قرار رکھا ہے اور حکومت کسانوں سے گندم خرید بھی نہیں رہی ہے ۔کسانوں کی گندم کھیتوں میں خراب ہو رہی ہے۔ حکومت نے مہنگی گندم باہر سے منگوائی ہے۔ کسان ظلم کا شکار ہیں۔رانا زاہد فاروق ضلعی صدر نے کہا کہ ٹیوب ویل کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ ہوا ہے اور کسانوں سے اوور بلنگ جاری ہے کھاد بنانے والی کمپنیوں نے ایک سال میں یوریا کھاد کی قیمت ڈبل کر دی ہے ۔جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ حکومت وقت کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے اور کسان اقدام خودکشی پر مجبور ہوچکے ہیں۔ حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور کسانوں کا معاشی قتل بند کریں۔احتجاجی مظاہرہ سے طیب محمود بلوچ،سردار لیاقت مردانہ،چو ہدری سعید رندھاوا،چو ہدریہ فیروز انیس گجر نے بھی خطاب کیا اور کسانوں کو باردانہ دینے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں