عمران خان کی گرفتاری اور مینڈیٹ چوری کیخلاف چیچہ وطنی اور ہڑپہ میں پاکستان تحریک انصاف کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

چیچہ وطنی میں ایم این اے رائے حسن نواز خاں ،ایم پی اے رائے مرتضیٰ اقبال خاں ،ایم پی اے میجر ریٹائرڈ محمد غلام سرور ، بیرسٹر رائے محمد اقبال خاں سمیت دیگر سینئر قائدین پارٹی کارکنان کی بہت بڑی تعداد کی مظاہرے میں شرکت

ہڑپہ میںمیاں محمد یار ڈمرہ، ڈاکٹر رانا محمد امجد ساجد میاں مزمل حسین کھوکھر میاں علی ڈمرہ اظہر فتیانہ شہباز انجم منہاس ڈاکٹر محمد یار دلو چوہدری محمد شہزاد چوہدری ایاز احمد اور کثیر تعداد کی احتجاج میں شرکت

رانا وحید

ساہیوال: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری اور مینڈیٹ چوری کیخلاف چیچہ وطنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جس کی قیادت مرکزی رہنما تحریک انصاف ایم این اے رائے حسن نواز خاں نے کی اس موقع پر تحریک انصاف کے ایم پی اے رائے مرتضیٰ اقبال خاں ،ایم پی اے میجر ریٹائرڈ محمد غلام سرور ،صوبائی رہنما بیرسٹر رائے محمد اقبال خاں سمیت دیگر سینئر قائدین پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے ریلی میں مظاہرے کے شرکاء نے مینڈیٹ چوری کے خلاف نعرے بازی کی اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اور کسانوں کے معاشی قتل عام بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت پر الیکشن دھاندلی مہنگائی اور عمران خان کی رہائی کےلئے ہڑپہ میں پر امن ریلی پی ٹی آئی رہنما کی قیادت میں راوی چوک ہڑپہ میں احتجاج اور ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔میاں محمد یار ڈمرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام پر اپنا ظلم و جبر ختم کرئے اور عوام کا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور خان فوری طور پر جیل سے رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کسان گندم کی قیمت کی وجہ سے پریشان ہیں ۔کسانوں کو گندم کی پیداوار میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گندم کی قیمتوں پر نظرِ ثانی کی جائے پر امن احتجاج کے موقع پر میاں محمد یار ڈمرہ کے ساتھ ڈاکٹر رانا محمد امجد ساجد میاں مزمل حسین کھوکھر میاں علی ڈمرہ اظہر فتیانہ شہباز انجم منہاس ڈاکٹر محمد یار دلو چوہدری محمد شہزاد چوہدری ایاز احمد اور کثیر تعداد نے احتجاج میں شرکت کی ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمد یار ڈمرہ نے کیا کہ ہم مرتے دم تک بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہے اور اپنے خان کی طرح حق وسچ کے ساتھ ثابت قدم رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں