رانا وحید
ساہیوال: سموسے پکوڑے مالکان لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے لگے بازاروں میں مضرے صحت مصالحے جات اور مضرے صحت آلو کا بے دریغ استعمال عوام الناس کو مختلف بیماریوں میں مبتلاء کرنے لگے۔ محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈاکٹرز اور اہلکار صرف لائسنس چیک کرنے اور سالانہ فیسوں کی رسیدیں دینے تک محدود رہ گیے ہیں۔ عوامی حلقوں کے نمائندوں اور شہریوںنے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ افسران سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں و عوامی حلقوں کے نمائندوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر اور گردونواح میں سموسے پکوڑے شاپ مالکان پیسے کمانے کے لالچ میں لوگوں کی صحت سے کھیلنے لگے ہیں۔ سموسے پکوڑے شاپ مالکان سبزی منڈی سے گلے سڑے مضرے صحت آلو پیاز اور ناقص مصالحہ جات سے سموسے پکوڑے تیار کر کے فروخت کرنے لگے جبکہ فوڈ اتھارٹی کے ڈاکٹر اور عملہ لائسنس اور فیس کی رسیدی دینے تک محدود۔ عوامی حلقوں کے نمائندوں اور شہریوں نے فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ افسران سے استدعا کی ہے بازاروں سے سموسے پکوڑے فروخت کرنے والوں کے استمعال میں آئل ودیگر آشیاء کے سمپل لیئے جائیں۔