اس کے برعکس 150,000 پاؤنڈ میں کمبریا کے علاقے بیروان فرنیس میں تین کمروں پر مشتمل گھر خریدا جا سکتا ہے
سٹاف رپورٹر نوائے وقت
لندن:لندن میں مکانوں کے قیمتیں آسمان پر پہنچ گیں۔ لندن کے علاقے کینسنگٹن میں 1600 مربع فٹ کی ڈبل چھت کو پراپرٹی مارکیٹ میں دو لاکھ پاؤنڈ (تقریباً سات کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا
اس کے برعکس صرف 150,000 پاؤنڈ میں کمبریا کے علاقے بیروان فرنیس میں تین کمروں پر مشتمل گھر خریدا جا سکتا ہے۔
اس پراپرٹی کے مالک ریٹائرڈ لارڈ نے 2012 میں 96 ہزار پاؤنڈ میں چھت کی جگہ خریدی تھی۔ انہوں نے چھتوں پر کوئی تعمیر نہیں کی اور اب انہوں نے اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران گلوسٹر روڈ پر فلیٹس اوسطا آٹھ لاکھ 62 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوئے جبکہ آخری گھر 29 لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔
عداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لندن میں کرایہ گذشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 12.1 فیصد بڑھ گیا ہے، جو اب اوسطاً 2 ہزار 627 پاؤنڈ ماہانہ ہے۔ دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق، یہ انگلینڈ کی اوسط سے زیادہ ہے اور جنوری 2006 میں لندن ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اس کی سب سے زیادہ سالانہ شرح ہے۔