’نسک‘ ایپ انسٹال کر کے ٹرانزٹ ویزے والے بھی عمرہ پرمٹ حاصل کیا جا سکتا ہے
قیصر منظور چوہدری
ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ویزے پرسعودیہ آنے والے عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔ ’نسک‘ ایپ انسٹال کر کے ٹرانزٹ ویزے والے بھی عمرہ پرمٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایکس اکاونٹ پرعمرہ زائرین کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ بیرون ملک سے وزٹ، ورک، سیاحت، ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے باسانی عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔
مذکورہ ویزوں پرآنے والوں کو چاہیے کہ وہ عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کےلیے ’نسک‘ ایپ پر اکاونٹ بنا کراس میں خود کو رجسٹرکریں تاکہ عمرہ پرمٹ حاصل کیا جا سکے۔
وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ پرمٹ پر درج شدہ وقت اور تاریخ پرسختی سے عمل کیا جائے۔ مقررہ وقت پر مسجد الحرام میں پہنچیں۔
واضح رہے عمرہ پرمٹ کا مقصد رش کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ باسانی عمرہ کے مناسک ادا کر سکیں۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور