ڈسٹرکٹ پریس کلب، بسمل آرٹس کونسل کراچی اور میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ ، تائب نظامی کے، شاعری مجموعے صبح قفس کی تقریب رونمائی

ادبی تقریبات کے انعقاد سے ادب کو فروغ ملتا ہے۔ پاک پتن اولیاء اللہ کے مسکن کے علاوہ ادبی شخصیات کا گڑہ رہا ہے، تقریب کےارگنائزر حسن بخاری کا خطاب

رانا وحید

پاکپتن:ڈسٹرکٹ پریس کلب، بسمل آرٹس کونسل کراچی اور میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ اور تائب نظامی کے تحریر کردہ شاعری مجموعے صبح قفس کی تقریب رونمائی ہوءی۔ جس میں پنجاب بھر کے علاوہ کراچی سے شاعر، سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کے آرگنائزر سید حسن عباس بخاری، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب سید ابو الحسن شاہ ، سرپرست اعلی ڈسٹرکٹ پریس کلب صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری ذیشان صدیق اور نائب صدر حاجی یاسین چو عظہ تھے۔ تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی۔ پہلا دور محفل مشاعرہ جس کا باقاعدہ آغاز پاکپتن کے معروف عالم دین سید قاری نیاز جاوید بخاری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ نعت خوانی کا شرف صحافی عمر نور کو ملا ۔ محفل مشاعرہ کی نقابت معروف ادبی شخصیت ، رائٹراور شاعر محمد ایوب اختر نے کی ۔ مشاعرہ کی صدارت استاد شاعر شریف ساجد اور کراچی سے آئے شہر یوسف چشتی نے کی۔ شاعر جمشید کمبو ہ، بی اے وٹو، پروفیسر عباس علی عارفی، کراچی سے ائے مہمان شاعر تنویر سخن ، خالد انجم ڈوگر، شاعر پتوکی نوید عاجز اظہر،اور کمال یونس فریدی نے اپنا کلام پیش کیا۔ بعد ازاں بابا صاف سید مختار بخاری کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور تقریب ایوارڈ منعقد ہوئی۔ جس میں چیئرمین بسمل آرٹس کونسل محمد ابراہیم بسمل ۔ پرنٹ میڈیا ساہیوال کے صدر رانا وحید احمد ،جاوید خان، پروفیسر حبیب عاصم خان صدر اتحاد پریس کلب دیپال پور، ایوب خاور جنرل سیکرٹری ،چوہدری جمشید اشرف عارف والا کے سینیئر صحافی شیخ ساجد محمود ،حاجی ایوب ، طاہر رحیم مولا، میاں ذاکر مول ، جنرل سیکرٹری محمد عمران ،ملک شفیق، صدر پریس کلب سمیع اللہ ،وقار جگنو ، بانی پریس کلب ملک محمد علی طاہر جمیل، اول شاہ، میڈم عائشہ حسن، پیر اختر شاہ کھگا ،حیدر شاہ ،عمر نور، عرب بخاری، نسیم عسکری، مخدوم نقوی ،عمر دراز، رانا یحی فاروقی، راو عبدالحمید، ظہیر تارڑ، رانا مسعود الحسن، عمران ہاشمی، امام خان ،مشتاق خان بلوچ، حق نواز راتھ ،چوہدری لئیق، حافظ بلال طاہر ،فرید ،ملک حسنین، رانا جواد مسعود سید ،وحید اعجاز بخاری، ماسٹر اعجاز بخاری ،سید اجمل بخاری، سید علی اکبر بخاری، سید عثمان امتیاز بخاری ،ملک عمران ،اغوان صابر جٹ ،چوہدری اصف سلطان ، ائی ٹی انچارج طاہر دلشاد، سابق وائس میونسپل کمیٹی چیئرمین چوہدری اسرار احمد و دیگر سیاسی سماجی و صحافی شخصیات نے شرکت کی، تمام شرکا کو بابا اے صحافت مختار بخاری ایورڈ دیے گئے ۔ آرگنائزر سید حسن عباس بخاری نے تمام معزز مہمانوں، شرکا اور خصوصا میونسپل کمیٹی کے چیف افیسر نوید احمد سیلانی کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب کے آخر میں پرتکلف عشایہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں