کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا امتحانی سنٹرز،مختلف ناشتہ پوائنٹس کے دورے

وحید رانا
ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہر کے مختلف ناشتہ پوائنٹس کا دورہ، روٹی اور نان کے وزن کو چیک کیا اور کم وزن اور نمایاں جگہ پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناشتہ پوائنٹس کا دورہ کیا اور نان اور روٹی کے وزن کو چیک کیا۔ مختلف ناشتہ پوائنٹس پر نان اور روٹی کے وزن میں کمی اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے پوائنٹس پر موجود شہریوں سے ریٹ اور معیار بارے بھی دریافت کیا۔ بعدازاں انہوں نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے سنٹرز پر طلبہ وطالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کی رول نمبر سلپس بھی چیک کیں اور عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کو شفاف بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں