بھارت: شرپسندوں نے محمدی مدینہ مسجد کے امام مسجد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

پولیس نے مولانامحمد ماہر کی لاش جواہر لعل نہرو اسپتال کے مردہ خانہ منتقل، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی شناخت جاری

انٹرنیشنل رپورٹر نوائے وقت

اجمیر: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کوئی نہیں بات نہیں، ایک اور افسوسناک واقعے میں شرپسندوں نے امام مسجد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق راجستھان میں اجمیر کے رام گنج تھانے کے علاقے میں شرپسند عناصر صبح کے وقت مسجد میں داخل ہوئے اور امام مسجد کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صبح تقریباً تین بجے محمدی مدینہ مسجد میں تین نقاب پوش ملزمان داخل ہوئے اور امام مولانا محمد ماہر کو لاٹھیوں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے مولانامحمد ماہر کی لاش کو جواہر لعل نہرو اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق پڑوسیوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے، جس سے پتہ چلا ہے کہ یو پی کے رام پور علاقے کے مولانا ماہر 7 سال پہلے یہاں آ کر رہائش پذیر ہوئے تھے۔

مسجد کے سربراہ مولانا ذاکر حسین کی 28 اکتوبر کو علالت کے باعث انتقال ہونے کے بعد محمد ماہر کو 6 ماہ قبل سربراہ مولانا کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں