ضلع بھر میں روٹی اور نان کی قیمت اور وزن کی 380انسپکشنز، ایک لاکھ97ہزار 500روپے جرمانہ، ایک ایف آئی آر درج ، ایک شاپ سیل ، 9افراد کو گرفتار،ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اعتزاز اسلم مارتھ

اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری کی تمام مجسٹریٹس کو فیلڈ میں نکلنے اور تمام تندورز، ہوٹلز اور بڑے ریسٹورنٹس کو چیک کرنے کی ہدایت

۔رانا وحید

ساہیوال:ضلع بھر میں روٹی اور نان کی قیمت اور وزن کی چیکنگ کے سلسلہ میں 380انسپکشنز کی گئیں جس دوران ایک لاکھ97ہزار 500روپے جرمانہ، ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی، ایک شاپ کو سیل جب کہ 9افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اعتزاز اسلم مارتھ نے کہی ۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر زور دیا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت اور وزن کے حوالے سے حکومت پنجاب کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر اور ملحقہ علاقوں کے تمام ہوٹلوں اور تندوروں پر ریٹ اور وزن کے حوالے سے پینا فلیکسز آویزاں کی جائیں تاکہ خریداری کرنے والوں کو آگہی ہو۔ سپیشل برانچ کی رپورٹس پر کاروائی کی جائے اور نان اور روٹی کا وزن اور مقررہ ریٹ پر فروخت کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری نے کہا کہ روٹی اور نان کی قیمت اور وزن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں اور شاپس کو سیل کیا جائے۔ انہوں نے تمام مجسٹریٹس کو فیلڈ میں نکلنے اور تمام تندورز، ہوٹلز اور بڑے ریسٹورنٹس کو چیک کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں