ضلع کونسل ساہیوال کی خاموشی، قومی خزانے کے کروڑوں روپے ضائع ہونے لگے،العرب ایسوسی ایٹ نامی فرم کے پاس ہی ٹھیکہ جات ہیں،ان سے تفتیش کی جاءے

رانا وحید

ساہیوال:ضلع کونسل ساہیوال کے ایکسین اور دیگر عملے کی غفلت اور لا پر واہی کے باعث کروڑوں روپے کی گرانٹ سے بننے والاماڈل روڈ نائی والا ہڑپہ اسٹیشن سیوریج لائن ڈالنے والے ٹھیکیدار کی عدم توجہی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ایکسیویٹر مشین کا جگہ جگہ پنجے لگنے سے روڈ تباہ گیا۔ ضلع کونسل ساہیوال کی خاموشی قومی خزانے کے کروڑوں روپے ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ ذرائع کے مطابق ہونے والے روڈ کے نقصان کا ضلع کونسل ساہیوال ایک کروڑ ستر لاکھ کا نوٹس جاری کرنے کے بعد مکمل خاموش۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال چیف آفیسر ضلع کونسل ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ نائی والا روڈ ہڑپہ اسٹیشن کو پہنچنے والے نقصان کا ٹھیکیدارسے تدارک کروایا جائے۔ٹھیکیدار نے نائی والا بنگلہ سے بائی پاس ہڑپہ روڈ کی تعمیر کے اختتام پر نائی والا روڈ ہڑپہ اسٹیشن پر کارپٹ کی لیئر ڈالنے کی ضلع کونسل ساہیوال کو یقین دہانی کرائی تھی۔ جس پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔سی او ضلع کونسل ساہیوال سے مطالبہ ۔ ہڑپہ میں سیوریج ٹف ٹائل بائی پاس ہڑپہ تا شبیل اڈا تک بننے والی سڑک العرب ایسوسی ایٹ نامی فرم کے پاس ہی ٹھیکہ جات ہیں۔ ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں