فرانسیسی یونیورسٹی کے طلبہ کا غزہ سے اظہار یکجہتی کے مظاہروں سے متاثر ہو کر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج
طالب علموں نے ایک کیمپس کی عمارت کے داخلی راستوں کو رکاوٹوں سے بند کرکے کھڑکیوں اور داخلی دروازے پر فلسطینی جھنڈے لہرا دیے
ایجوکیشن رپورٹر نوائے وقت
پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک معروف یونیورسٹی کے طلبہ نے امریکی جامعات میں غزہ سے اظہار یکجہتی کے مظاہروں سے متاثر ہو کر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج شروع کر رکھا ہے۔
غزہ میں جاری جنگ کے خلاف طلبہ نے پیرس کی معروف سیائنس پو یونیورسٹی تک رسائی روک دی اور مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرے۔
فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے سیائنس پو کے طالب علموں نے وسطی پیرس میں ایک کیمپس کی عمارت کے داخلی راستوں کو رکاوٹوں کی مدد سے بند کر دیا، اور کھڑکیوں اور داخلی دروازے پر فلسطینی جھنڈے بھی آویزاں کیے۔