ڈاکٹر اختر گلفام سے
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے امکان ہے۔
پارٹی ذرائع نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایر نواءے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان اور ڈان ٹی وی کو بتایا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے انکو دوبارہ پارٹی میں شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور اگلے ہفتے فواد چودھری کی بانی چئیرمین سے ملاقات متوقع ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فواد چودھری کو پارٹی میں اہم ذمہ داری بھی سونپی جانے کا امکان ہے، پارٹی قیادت نے بھی فواد چودھری کی واپسی کی حمایت کر دی ہے۔