رانا وحید
ساہیوال:ساہیوال کے بینکوں کے باہر یوٹیلٹی بل جمع کروانے والے سائلین دھوپ میں خوار۔ سماجی رہنما ملک محبوب عالم نے بتایا کہ ایک ہمارا ملک پاکستان ہے جہاں ہمارے ہی پیسوں پر چلنے والے بنکوں کا عملہ کسٹمرز کو سارا سارا دن نہ صرف دھوپ میں لائنوں میں کھڑا رکھتا ہے بلکہ خود اے سی کمروں میں بیٹھ کر خوش گپیاں کر رہے ہوتے ہیں اور کام ایسا کر رہے ہوتے جیسے یہ ان کی ڈیوٹی نہیں بلکہ عوام پر احسان عظیم کر رہے ہیں۔ پاکستانی بنکوں کے سروس چارجز دوسروں ملکوں کے مقابلے میں ڈبل ہوتے ہیں لیکن کسٹمرز کیلئے کوئی سہولت نہیں۔