پاکستان کا اعزاز :پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب

یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کے لیے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے
سٹاف رپورٹر نوائے وقت

لندن:بین الاقوامی سطح پو پاکستان کے لیے اعزاز۔پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خاتون پولیس افسر کو عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے ایس ایس پی رفعت بخاری کی اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے Excellence in Performance Award کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کے لیے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔
پاکستان کا نام روشن کرنے والی پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسر ایس ایس پی رفعت بخاری پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ، انہیں خواتین کے تحفظ کے لیے نمایاں خدمات، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مجرموں کی گرفتاری، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں