ڈرائیکٹر پولیس نیوز کی نمبر پلیٹ لگانے والا فراڈیہ ملک شاہد جاوید تھانہ صدر چیچہ وطنی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

رانا وحید

ساہیوال: ڈرائیکٹر پولیس نیوز کی نمبر پلیٹ لگانے والا تھانہ صدر چیچہ وطنی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس نے دوران چیکنگ گاڑی روکی تو ملک شاہد جاوید نامی آپے سے باہر ہوگیا اور افسران سے تعلق ظاہر کرنے لگا ۔گاڑی پر رجسٹریشن نمبر بھی نہ تھا بلکہ ،ڈائریکٹر پولیس نیوز ,کی غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور پولیس کا مونو لگا ہوا تھا۔ جانچ پڑتال پر پتہ چلا کہ متذکرہ تھانہ شمالی لاہور میں 489/ایف کے مقدمہ میں اشتہاری چلا آرہا ہے۔ تلاشی پر ناجائز پسٹل 30بور اور گولیاں برآمد ہوگئیں۔ اسلحہ لائسنس بھی نہ تھا۔ پسٹل برآمدگی کامقدمہ درج کر لیا گیا۔ لینے کے دینے پڑ گئے ۔لاہور پولیس اپنے اشتہاری کو لاہور لے گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں