اندھا بانٹے ریویڑھاں،اپنے اپنوں کو دے: نواز شریف کے قریبی رشتہ دار وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

اسلام آباد:اندھا بانٹے ریویڑھاں،اپنے اپنوں کو دے کے مصداق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسحاق ڈار اس وقت وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

اسحاق ڈار پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ ماضی میں انھیں ن لیگ کی حکومتوں میں وزیر خزانہ کی ذمہ داری سونپی جاتی رہی ہے۔ تاہم اس بار ان کی جگہ محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنایا گیا۔
اسحاق ڈار کو موجودہ دور میں وزیر خارجہ کی ذمہ داری ایک ایسے وقت میں ملی جب ملک کو معاشی، سفارتی اور سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔
وہ جماعت کے قائد نواز شریف کے قریبی رشتہ دار ہیں اور چار مرتبہ ملک کے وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔
اسحاق ڈار پہلی مرتبہ 1998 میں نواز لیگ کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ بنے۔ 2013 میں نواز لیگ کی حکومت میں ایک بار پھر وہ وزیر خزانہ بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں