انڈونیشیا کی خاتون باؤلر نے ویمن ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، بغیر کوئی رن دیئے 7کھلاڑی آؤٹ کر دیئے

سپورٹس رپورٹر نوائے وقت

انڈونیشیا:انڈونیشیا کی خاتون باؤلر روہمالیا نے ویمن ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی نوعمر آف سپنر روہمالیا نے خواتین کی ٹی 20 کرکٹ میں بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار کا ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔
روہمالیا نے منگولیا کے خلاف بغیر کوئی رنز دیئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں