ذہنی معذور بچوں کی نشو نما کے لئے پرواز سو سائٹی کے زیر اہتما م رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

ہمیں پروگراموں کے لئے ان ڈور اور آؤٹڈور میں بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،صدر چو ہدری اویس

رانا وحید

ساہیوال:ذہنی معذور بچوں کی نشو نما کے لئے پرواز سو سائٹی کے زیر اہتما م سپورٹس کلب ہاکی گراؤنڈ میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی مقامی ایم پی اے تھے۔ پرواز سو سائٹی کے صدر چو ہدری اویس،جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ ذہنی معذور بچوں کو تندرست بچوں کے معیار کے مطابق پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں برابر کا شریک کرنا ہے ، ذہنی معذور بچے ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ان بچوں کی نشو نما کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے۔ان بچوں کی نشو نما اور بہتری کے لئے ہماری سو سائٹی اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پروگراموں کے لئے ان ڈور اور آؤٹڈور میں بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس پر مقامی ایم پی اے نے کہا کہ ان بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں