اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا امکان

پولیٹیکل سٹاف رپورٹر

ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف آج کسی وقت مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کو اسکاٹش لیبر پارٹی اور گرین پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے اور وہ البا پارٹی کے ساتھ اتحاد سے بھی انکار کرچکے ہیں۔

اس صورت حال میں اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کو شراکت اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے پر استعفیٰ دینا پڑ سکتا ہے۔

حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم اور پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر ہیں اور یہ عہدہ وزیراعظم کے برابر ہوتا ہے

ادھر حکمراں جماعت نے حمزہ یوسف کی جگہ عبوری وزیراعظم کے لیے پارٹی کے سابق رہنما جان سوینی سے رابطہ کیا ہے جس لگتا ہے کہ حمزہ یوسف پر مستعفی ہونے کے لیے پارٹی کی جانب سے بھی دباؤ ہے۔

ادھر حکمراں جماعت نے حمزہ یوسف کی جگہ عبوری وزیراعظم کے لیے پارٹی کے سابق رہنما جان سوینی سے رابطہ کیا ہے جس لگتا ہے کہ حمزہ یوسف پر مستعفی ہونے کے لیے پارٹی کی جانب سے بھی دباؤ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں