سپورٹس رپورٹر نوائے وقت
نیوزی لینڈ :نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
جون سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے نیوزی لینڈ پہلی ٹیم ہے جس نے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
کیویز نے آج اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں کین ولیمسن اور فاسٹ باؤلر جوڑی ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ بھی شامل ہیں۔
کین ولیمسن ٹی 20 ورلڈ کپ میں چھٹی بار اور کپتان کے طور پر چوتھی بار کھیلیں گے۔
نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کوئی بڑا سرپرائز نہیں ہے، اہم فاسٹ باؤلر کیلی جیمیسن اور آل راؤنڈر ایڈم ملنے انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئے جب کہ وائٹ بال کرکٹ میں حالیہ کچھ اچھی کارکردگی دکھانے والے ول اوورکے، ٹام لیتھم، ٹم سیفرٹ، اور ول ینگ جیسے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں ہوئے۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی
ٹریولنگ ریزرو: بین سیئرز