کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال اس طرف بھی توجہ دیں ،اس سے پہلے کہ کوءی بڑا حادثہ ہو جاءے

رانا وحید

ساہیوال: کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال عارف والا اشارے چوک میں دو بجلی کے پول شرقی اور غربی کی طرف پرانے دور کے لگے ہوے ہیں۔ اب ان کے برابر نئے بڑے پول لگ چکے ہیں۔ چند گھنٹوں میں وہ پرانے پول ختم ہو سکتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیش کر رہے ہیں اور ریڑی ٹھیلے رکشے والے سڑک کے درمیان میں کھڑے ہو جاتے ہیں جو حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔ بارشوں میں شارٹ سرکٹ کا بھی سبب بنتے ہیں ۔شہریوں کی تکالیف دور کرنا ڈیوٹی کے علاؤہ نیکی کے زمرے میں آتا ہے۔ مہربانی فرما کر دونوں اطراف سے بجلی کے پول ختم کرواے جائیںیہ پول اس وقت کے لگے ہیں جب ٹریفک کم اور سڑکیں چھوٹی ہوا کرتی تھیں اب چوک کشادہ ٹریفک زیادہ ہے اور لوگوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں