رانا وحید
ساہیوال:حکومت پنجاب کی ناقص پالیسیوں پر اور کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر پاکپتن چوک ساہیوال میں کسان بورڈ نے دھرنا دے دیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی گندم کو بر باد کیا جارہا ہے ۔حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بنا پرہم مارکیٹ میں سستے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کی نا اہلی کے باعث کسان مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ جائے گا۔