ملک کے اندر موجود ورکرز کی اکثریت عمران خان کی رہائی کیلئے مذاکرات کے حامی ہیں
ڈاکٹر اختر گلفام سے
لندن:مصدقہ ذرایع نے ڈاکٹر اختر گلفام کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی اوورسیزکے عہداروں اور کارکنوں نے مصالحتی مذاکرات کی مخالفت کر دی۔ جبکہ ملک کے اندر موجود ورکرز کی اکثریت عمران خان کی رہائی کیلئے مذاکرات کے حامی ہیں۔ذرایع کے مطابق اگر مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر علی سیف کا کردار اہم ہو گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے فوجی قیادت سے رابطوں پر حکمران اتحاد میں تشویش پائی جاتی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی اندرونی تقسیم کا شکار ہے۔