اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انھیں مانچسٹر کے مقامی ہسپتال لے جایا گیا،سٹنٹ ڈالنے کے بعد انھیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا
سٹاف رپورٹر نوائے وقت
لندن/مانچسٹر:برطانیہ کی معروف کاروباری شخیصت اور اے این فیشن کے مالک ارشد اشرف، صاحب فراش ہیں ۔ اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انھیں مانچسٹر کے مقامی ہسپتال لے جایا گیا ۔بروقت طبی امداد ملنے کی وجہ سے اللہ تعالی نے انھیں نیی زندگی دی ہے۔مانچسٹر سے طلعت گوندل کے مطابق کچھ دن انھیں ہسپتال میں رکھا گیا جہاں ان کے دل میں سٹنٹ ڈالا گیا۔جس کے بعد انھیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔اب وہ اپنے گھر میں صحت یاب ہو رہے ہیں۔اپ سب سے ان جلد اورمکمل صحت یابی کے لیے دعاوں کی درخواست ہے۔
ادارہ ڈان لندن، نواءے وقت لندن اور ڈان ٹی وی اور ڈایریکٹر نیوز ڈاکٹر اختر گلفام ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔