رانا وحید
ساہیوال:تھانہ صدر کے علاقے بوریوالہ روڈ پر واقع چک نمبر 41/12 ایل کے قریب نیو چوہدری بس ، نمبر LES/8695 ماڈل 2012 فیصل آباد سے ہارون آباد جا رہی تھی۔ بس میں سوار نثار ولد رحمت علی قوم ڈوگر سکنہ 435/EB کا کنڈیکٹر محمد امجد قوم گجر سکنہ 124/EB کے ساتھ کرایہ کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی۔ نثار اور مذکورہ کنڈیکٹر امجد آپس میں دست و گریباں ہو گئے۔ اس دوران کنڈیکٹر محمد امجد بس کے اندر گرنے کی وجہ سے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔